Friday, 17 August 2012

عید الفطر میں نماز کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مستحب ہے

عید الفطر میں نماز کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مستحب ہے


روایت نمبر 1

ـ عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنِ الْحَلَبِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله (عَلَيْهِ السَّلاَم) قَالَ اطْعَمْ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ إِلَى الْمُصَلَّى.

سلسلہ سند کے ساتھ ابی عبد اللہ (علیہ السلام) نے فرمایا:روز عید(الفطر) کی نماز سے قبل کچھ کھا کر مسجد میں جاو۔

(اصول کافی المجلد الرابع جز الثالث، باب یوم الفطر، حدیث نمر 1 )

(علامہ مجلسی نے مرآة العقول في شرح أخبار آل الرسول، ج‏16، ص408اس حدیث کو حسن کا درجہ دیا ہے)


روایت نمبر 2

 وروى جراح المدائني عن أبي عبدالله عليه السلام قال: " اطعم يوم الفطرقبل أن تصلي ولا تطعم  يوم الاضحى حتى ينصرف الامام ".

جراح مدائنی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ (علیہ السلام) نے فرمایا: عید الفطر کے دن نماز سے پہلے کچھ کھا لو اور عید قربان کے دن اس وقت تک نہ کھاو جبتک اما نماز پڑھ کر واپس نہ چلا جائے۔

(من لا يحضره الفقيه ج2 باب النوادر صحفہ 173حدیث نمر 2054)

(المجلسی الاول نے روضه المتقين، ج‏3، ص: 472 اس حدیث کی توثیق کی ہے)

روایت نمر 3

وَ عَنْهُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عِيسَى عَنْ سَمَاعَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ الْأَكْلُ قَبْلَ الْخُرُوجِ يَوْمَ الْعِيدِ وَ إِنْ لَمْ تَأْكُلْ فَلَا بَأْسَ

اور عثمان بن عیسیٰ نے ابی عبدا اللہ (علیہ السلام) سے سنا: آپ نے کہا: عید والے دن گھر سے نکلنے سے پہلے کچھ کھا لو،اور اگر نہیں کھاتے تو کوئی مسلہ نہیں۔

(شیخ طوسی للاتھذیب الحکام جلد 3 باب صلاۃ العیدین صحفہ 137)

()(المجلسی الاول نے ملاذ الاخبار فی فھم تھذیب الاخبار ج 5،ص:189 میں اس حدیث کوموثق کا درجہ دیا ہے)



روایت نمبر 4


وروي حريز، عن زرارة عن أبى جعفر عله السلام قال: " لا تخرج يوم الفطر حتى تطعم شيئا، ولا تأكل يوم الاضحى شيئا إلا من هديك

سلسہ سند کے ساتھ امام جعفرصادق(علیہ السلام) نے فرمایا: یوم فطر(عید والے دن) باہر نہ جاو جب تک کوئی چیز کھا نہ لواور یوم الاضحی کوئی چیز نہ کھاو جب تک اپنی قربان کی ہوئی چیز کا گوشت نہ کھا لواور قربانی کا جانور تمہاری اسطاعت پر ہے اگر استطاعت نہیں ہے تو معذور ہو۔انتھی:۔

(من لا يحضره الفقيه ج1   باب صلاة العيدين صحفہ 508)

(علامہ المجلسی نے روضة المتقين في شرح من لا يحضره الفقيه، ج‏2، ص743: میں اس حدیث کو صیح کا درجہ دیا ہے)














 


No comments:

Post a Comment